مسائل کے حل کیلئے احتجاج ضروری طالبات نے 5 کیلو میٹر احتجاجی مارچ کیا

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) حکومتوں سے مسائل کے حل کیلئے عام طور پر نمائندگی سے زیادہ احتجاج کا راستہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں سیاست کی بڑھتی دخل اندازی نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی احتجاج کا راستہ سکھادیا ہے۔ عادل آباد ضلع میں اقامتی اسکول کی 200 طالبات نے 5 کیلو میٹر پیدل مارچ کرتے ہوئے ضلع حکام کو اسکول کی زبوں حالی اور بنیادی سہولتوں کے فقدان سے واقف کرایا۔ مہاتما جیوتی با پھولے اقامتی اسکول کی تقریباً 200 طالبات نے مسائل سے عاجز آکر سخت ترین گرمی اور دھوپ میں پانچ کیلو میٹر کا فاصلہ عادل آباد سے ضلع پریشد دفتر تک دو گھنٹوں میں طئے کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر رضوان شیخ کو غیر معیاری کھانا اور آلودہ پانی کی سربراہی کی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں صحت و صفائی کے کوئی انتظامات نہیں ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ غیر معیاری اور ضرورت سے کم غذا کی فراہمی کے علاوہ اسکول میں باقاعدہ پانی کی سربراہی کا کوئی نظم نہیں ہے۔ طالبات نے شکایت کی کہ انہیں ہفتہ میں بمشکل دو دن نہانے اور دھونے کیلئے پانی سربراہ کیا جاتا ہے۔ ر