مستقل شوہر کا ریمارک، سنگھ لیڈر کیخلاف کیس

   

بنگلورو: کرناٹک میں ایک آر ایس ایس لیڈر کیخلاف ان کے اس ریمارک پر مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ مسلمان مرد مرکز کی بی جے پی حکومت سے ناخوش ہیں کیونکہ تین طلاق کو غیر قانونی قرار دینے والا بل منظور کیا گیا لیکن مسلم خواتین کو خوشی ہے کیونکہ انہیں اب ’’مستقل شوہر‘‘ ملا ہے۔کرناٹک کے سری رنگاپٹنم میں اتوار کو ہندو جاگرن ویدیکے کے زیر اہتمام ایونٹ سے خطاب میں آر ایس ایس لیڈر پربھاکر بھٹ کلاڈکا نے کہا کہ حالیہ دنوں تک تین طلاق کے ذریعہ شادی ختم کرنے کا رواج قانونی حیثیت رکھتا تھا لیکن اسے ختم کردیا گیا جب مودی حکومت اقتدار میں آئی ۔ مسلم مردوں کو اس تعلق سے ضرور ناراضگی ہوگی لیکن مسلم خواتین کو ضرور خوشی ہونی چاہئے کہ اس اقدام کے ذریعہ انہیں ایک نئے قسم کا شوہر مل گیا ہے جو بار بار طلاق نہیں کہہ سکتا۔