یروشلم : مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سینکڑوں آباد کاروں نے آج اسرائیلی فوج اور پولیس کی سکیورٹی حاصل کرکے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بل دیا۔ دوسری جانب سرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل کی ابراہیمی مسجد کو نماز اور اذان کے لئے بند کردیا تھا۔ یہودی آبادکاروں کے گھسنے کے دوران فلسطینی شہریوں کو مسجد میں اذان دینے سے بھی روک دیا۔