مسجد میں نشہ کی حالت میں داخل ہوکرایک شخص کی بدکلامی

   

منگلورو کی ملت نگر مسجد میں شرمناک واقعہ، ملزم گرفتار
منگلورو: کرناٹک کے منگلورو کے مرککڑ گاؤں میں واقع ملت نگر مسجد میں نشے میں دھت ایک شخص داخل ہوگیا اور وہاں گندی گالیاں دینے لگا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا تھا جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔کوور تھانہ علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ میں پولیس نے اس شخص کی شناخت ہنمنت نامی ایک مزدور کے طور پر کی ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق منگلورو کے پولیس کمشنر انوپم اگروال نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر یہ مزدور نشے کی حالت میں کوور تھانہ علاقے میں واقع مسجد میں داخل ہو گیا اور اناپ شناپ بکنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں اس نے مبینہ طور پر گالیاں بھی دیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بنالیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس مزدور کو گرفتار کرلیا جو باگل کوٹ کا رہنے والا ہے۔