مسلم خواتین کیخلاف تبصرے پر سادھوی کو نوٹس

   

نئی دہلی : قومی کمیشن برائے خواتین نے سادھوی وبھانند گری کو ایک نوٹس جاری کی جس میں مسلم خواتین کے خلاف مبینہ فرقہ وارانہ تبصرے کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ کمیشن نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سادھوی کو 48 گھنٹے کے اندرون جواب دینے کیلئے کہا گیا ہے ۔ کمیشن نے ایک ویڈیو کلپ کا مشاہدہ کرکے نوٹس جاری کی ہے ۔ اس ویڈیو میں سادھوی کو مسلم خواتین کیخلاف ڈسمبر 2021 ء میں چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد کے موقع پر اشتعال انگیز اور اہانت آمیز ریمارکس کرتے سنا جاسکتا ہے ۔