مسلم یوکرینی فوجیوں کیلئے صدر زیلنسکی کا خصوصی افطار

   

کیف :یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے جمعہ کو مسلمان یوکرینی فوجیوں کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ افطار کا یہ خصوصی اہتمام ملک میں مسلمانوں کے اس مذہبی تہوار کے احترام کی سالانہ روایت بن جائے گا۔ولودومیر زیلنسکی نے خصوصی عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم برادری کا شکریہ ادا کیا، جس میں مجلس کے رہنما، کریمیائی تاتاروں کے واحد اعلیٰ ایگزیکٹو اور مسلمان مبلغین کے نمائندے شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں رمضان کے مہینے کا ہر جگہ احترام کیا جاتا ہے یہاں تک کہ فرنٹ لائن پر جنگی حالات میں بھی اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔