بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر نے کہاکہ اس پروگرام میں 14اضلاعوں سے 70لوگ شرکت کی ہے۔
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2024کے لوک سبھا انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس پر ”صوفی سمواد“ پروگرام مسلمانوں تک رسائی کے ضمن میں منعقد کیا۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر نے کہاکہ اس پروگرام میں 14اضلاعوں سے 70لوگ شرکت کی ہے۔
جمال صدیقی نے اے این ائی کو بتایاکہ”دہلی میں یہاں 14اضلاع ہیں‘ آج ان 14اضلاعوں سے 70لوگ صوفی سمواد پروگرام کے متعلق تربیت حاصل کرنے کے لئے ائے ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم ملک بھر میں صوفی ڈائیلاگ پروگرام چلارہے ہیں اورایک سنگل پلیٹ فارم پر ملک بھر سے تمام ایک فہرست لارہے ہیں اور ان کے سامنے ہماری حکومت کا کام پیش کریں گے اور اس کے بعد ہم تمام ریاستوں کے اضلاعوں کے حساب سے ٹیمیں تشکیل دیں گے‘دہلی ٹیم کے ریاستی یونٹ نے آج صوفی ڈائیلاگ کے متعلق ایک تربیتی پروگرام رکھا ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی نے ایک انچارج اورپانچ کو انچارجوں کا تقرر عمل میں لایاہے جو ہر ضلع کے 100صوفیوں سے جوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ”ہم نے ہر ضلع کے لئے ایک انچارج اورپانچ کو انچارج بنائے ہیں۔
ایک کو انچارج کو ہم نے 100صوفیوں سے جوڑنے کا نشانہ دیاہے۔ وہ کو انچار پھر ایک 100صوفیوں سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم کا پیغام او رحکومت کے نظریات انہیں پیش کریں گے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”پارٹی ان کے مسائل سنیں گی اور اس کے ساتھ تمام تفصیلات بھی لیں گے‘جیسے ان کا نام‘ تاریخ پیدائش‘ان کی عرس کا موقع‘اس میں شامل رہے گا تاکہ ان سے شخصی طور پر رابطہ کیاجاسکے“۔۔
اس رسائی پروگرام کے ذریعہ صوفی ڈائیلاگ اور صوفیت کے فروغ کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی مقصد کا بھی ان سے ذکر کریں گے۔