وزیر اعظم نریندر مودی کو ہنمنت راؤ کا مکتوب
حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا اور کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کے تحفظات میں اضافہ سے متعلق تلنگانہ حکومت کے فیصلہ کی تائید کا مطالبہ کیا۔ ہنمنت راؤ نے اپنے مکتوب میں بی جے پی کی جانب سے 32 لاکھ غریب مسلمانوں کو رمضان تحفہ کی سربراہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح رمضان المبارک کے موقع پر غریب مسلمانوں کو حکومت کی جانب سے رمضان کا تحفہ دیا جارہا ہے اسی طرح غریب مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کی تائید کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ بی جے پی ایک طرف مسلمانوں کو رمضان کا تحفہ پیش کررہی ہے تو دوسری طرف پسماندہ طبقات کے زمرہ میں مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں کے بشمول تمام پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کا فیصلہ کیا ہے اور یہ خالص پسماندگی کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی حکومت رمضان کا تحفہ بی جے پی میناریٹی مورچہ کی جانب سے مسلمانوں میں تقسیم کررہی ہے اسی طرح غریب اور پسماندہ مسلمانوں کے تحفظات کی تائید کرتے ہوئے لوک سبھا سے منظوری دی جانی چاہیئے۔1
ہنمنت راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت تحفظات کی تائید کے ذریعہ غریب مسلمانوں سے اپنی حقیقی ہمدردی کا اظہار کرسکتی ہے۔1