نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے منگل کو مصطفی سلیمان کو کمپنی کے مصنوعی ذہانت (AI) وینچر کے سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہا۔Microsoft AI کے CEO کے طور پر مصطفیٰ سلیمان AI مصنوعات اور تحقیق کی قیادت کریں گے جن میںCopilot، Bing اور Edge شامل ہیں۔ممائیکروسافٹ چیرمین ستیہ ناڈیلا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: مائیکرو سافٹ میں خوش آمدید۔ آپ کو مائیکروسافٹ AI کی قیادت کرتا دیکھ ہمیں خوشی ہے کیونکہ ہم Copilot کی طرح اے آئی صارف بناتے ہیں، جو دنیا بھر کے لوگوں کی پسند ہے اور انہیں فائدہ پہنچاتا ہے۔مصطفیٰ سلیمان، ڈیپ مائنڈ کمپنی کے شریک بانی ہیں۔ وہ اس کمپنی میں اپلائیڈ اے آئی کے سربراہ تھے۔ اس کمپنی کو گوگل خرید چکی ہے۔