معروف شاعر شین کاف نظام راجستھان رتن ایوارڈ کیلئے نامزد

   

جے پور: معروف مصنف و شاعر شین کاف نظام کو رواں برس ریاست راجستھان کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑا اعزازراجستھان رتن سے نوازا جائے گا۔ شین کاف نظام کو سنہ 2010 میں ساہتیہ اکادمی ایورڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔وہ اب تک ایک درجن سے زائد کتابیں لکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ادارت میں مشہورزمانہ رسالہ ’استفسار‘ شائع ہوتا ہے۔ مشہور صحافی اوم تھانوی نے شین کاف نظام کو راجستھان رتن ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پیر کو راجستھان رتن ایوارڈ کے لیے ناموں کا اعلان کیا۔یہ ایوارڈ ریاستی حکومت کی طرف سے جے پور میں 7 سے 8 اکتوبر تک منعقد ہونے والی انویسٹ راجستھان سمٹ-2022 کے دوران دیا جائے گا۔