معیاری تعلیم، صحتمندانہ سوچ و فکر، اختراعی عالمی ماحول، نونہالوں کے تعلیمی سفر کا بہترین اسکول ، ایکس فیوچر اسکول، آج اوپن ہاوس

   

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) موجودہ دور میں آپ اور ہم کو بے شمار اسکولس مل جائیں گے لیکن ان میں ایسے بہت کم اسکولس ملیں گے جہاں تعلیم کو تعلیم کی حیثیت دی جاتی ہے۔ تعلیم کو تجارت یا کاروبار نہیں بنایا جاتا۔ جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ بچوں کی جسمانی و ذہنی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ کم عمری سے ہی ان میں ملک و ملت کے تئیں اور خاص طور پر جو دینی ذمہ داریاں اور فرائض ہوتے ہیں اس بارے میں ایک خاص جذبہ اور احساس پیدا کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی اسکولوں میں ایک نمایاں نام عام، ایکس فیوچر اسکول کا ہے جس کے انتظامیہ نے 23 فروری کو دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے اسکول کیمپس مانصاحب ٹینک میں اوپن ہاوس کا اہتمام کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ علم، ایکس فیوچر اسکول اور اس کے نصاب کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مائیکر واسکول ہماری نوخیر نسل کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ مسقتبل کے عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے خصوصی حکمت عملی اختیار کی گئی۔ علم ۔ ایکس اسکول کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ بچوں پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی بجائے اسمارٹ لرننگ کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے پراجکٹ پر مبنی اسٹڈی کو اہمیت دی گئی ہے اہم بات یہ ہے کہ بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے لئے ٹیچر اور طلبہ کا جو تناسب رکھا گیا ہے وہ 1:10 ہے، یعنی 10 بچوں کے لئے ایک ٹیچر کا تناسب رکھا گیا ہے۔ ان میں Real World Skill پیدا کی جائیں گی۔ علم ۔ ایکس فیوچر اسکول کے فلسفہ کا سوال ہے۔ اسکول انتظامیہ کا یہی ایقان ہیکہ جہاں ان کی دنیا سنواری جائے وہیں آخرت بھی بہتر ہو اور اس کے لئے ایمان، ثقافت اور معاشرہ کی مضبوط بنیاد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علم ۔ ایکس فیوچر اسکول انتظامیہ نے 5 چیزوں پر ساری توجہ مرکوز کی ہے جن میں 2xAcademics in Just 2 Hours ریئل ورلڈ ایکسیس، ایسا تعلیمی ماحول پیدا کیا جائے جس سے بچے اسکول سے پیار کرنے لگیں اس میں بہت زیادہ دلچسپی لینے لگیں، ساتھ ہی ان کی آواز کو زبان و ادب پر عبور کے ذریعہ ایک نئی طاقت و توانائی بخشی جائے، بااختیار بنایا جائے، ان سب سے بڑھ کر ان کی تربیت کا خاص خیال رکھنا بھی شامل ہے، علم ۔ ایکس فیوچر اسکول نے 5D ، اسٹڈی، لینگویجس، پراجکٹ؍ ایکٹیویٹی پر مبنی سیکھنے تربیت و تعلیم، قرآن حدیث، سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت صحابہ ؓ سے بچوں کو اچھی طرح واقف کروانے انہیں ایک اچھا انسان ایک اچھا مسلمان بنانے خصوصی حکمت عملی بنائی ہے۔ چیرمین محمد لطیف خان جیسی شخصیت ہیں جنہیں حیدرآباد میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جبکہ ڈاکٹر اعزہ اصغر اس اسکول کی ایجوکیشن ڈائرکٹر ہیں۔ وہ اختراعی صلاحیتوں کی حامل ماہر تعلیم و سوشل انٹرپرینئیر ہیں جبکہ ٹیچرس میں ایسی مائیں، ڈاکٹر، ڈیزائنرس، پی ایچ ڈیز، انٹرپرینئرس انجینئرساور مختلف صنعتی ماہرین شامل ہیں جو غیر معمولی تدریسی تجربہ رکھتے ہیں، یہ شخصیتیں ہی آپ کے بچوں کے اتالیق اور زندگی کے کوچس ہوں گے۔ اپنے بچوں کو اس غیر معمولی اسکول میں داخلہ دلانے کے خواہاں ماں باپ 9000200786 واٹس ایپ پر ربط کریں۔