اقلیتی اقامتی جونئیر کالج نکریکل میں داخلے ، استفادہ کرنے پر نسپل شاہین بیگم کی اپیل
نلگنڈہ ۔ اقلیتی اقامتی ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت چلائے جارہے اقلیتی اقامتی جونئیر کالج نکریکل میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم میں آن لائن کے ذریعہ داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ بات اقلیتی اقامتی جونئیر کالج نکریکل پرنسپل محترمہ شاہین بیگم نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند طالبات اور اولیائے طلباء سوسائٹی ویب سائیٹ http://cet.cgg.gov.in/tmries/ پر اقلیتی و دیگر طبقات اندرون 11 اپریل درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے حضرات کی سالانہ آمدنی 1.50 لاکھ دیہی علاقہ کیلئے 2 لاکھ روپئے آمدنی والے کے علاوہ آدھار کارڈ اور انٹرمیڈیٹ سال اول ایم ای سی ور سی ای سی کیلئے 40.40 مختص کی گئی ہے ، جن میں اقلیتوں کو 75 فیصد دیگر طبقات کو 25 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرپرست اپنے قریبی می سیوا سنٹر یا کالج انتظامیہ سے رجوع ہوکر مفت میں اپنی درخواستوں کو آن لائن کرواسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اقلیتی اقامتی جونئیر کالج نکریکل کی عمارت مونا انجینیرنگ کالج مریال گوڑہ روڈ نلگنڈہ میں قائم ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7207998960/ 9160730239 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے سوسائٹی کی جانب سے طالبات کو خواندہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے اقلیتوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔