مقبوضہ علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی،10 فلسطینی گرفتار

   

مغربی کنارہ : اسرائیلی قوتوں نے مغربی کنارے سے دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے مغربی کنارے کے شہر قلقلیہ اور بیت الاحم سے متصل باتیر نامی قصبے میں کاروائی کی۔اس کاروائی کے دوران قلقلیہ شہر سے پانچ اور باتیر سے بھی پانچ فلسطینیوں کو گاڑیوں پر سنگ باری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ زیر محاصرہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج مختلف بہانوں سے چھاپہ مار کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔