حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ کا مراسلہ وصول ہوا جن میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 9 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئیں جملہ 10 مسلم نعشوں کو حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد رحمانی امام و خطیب مسجد اقبال الدولہ و ناظم مدرسہ الرشاد نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں عثمان بن محمد الہاجری ، عثمان الہاجری ، علی بن عثمان الہاجری ،محمد اسحاق ، ثناء اللہ ، محمد عنایت، سید زبیر ہاشمی شریک تھے ۔ اس موقع پر محمد نور الدین سلیم ، حفظ اللہ امام و خطیب مسجد شاہدہ بیگم مغلپورہ نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحت کی ستائش کی اور فرمایا اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ محمد عبدالجلیل ، سید عبدالمنان نے ورثاء کے لئے دعا کی۔