ملت فنڈ کے ذریعہمسلم میت کی تدفین

   

حیدرآباد /20 جنوری ( پریس نوٹ ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر نعش حاصل کرکے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد قاسمی سبیلی امام و خطیب مسجد چمن افضل گنج نے پڑھائی مرحوم کی شناخت اس طرح ہوئی شیخ ایوب ولد عبدالرسول عمر 51 ساکن کرنول اور حیدرآباد میں مقیم تھے ۔ مرحوم کی دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ ذاکر پاشاہ کو اطلاع ملنے پر وہ حیدرآباد پہونچے اور ادارہ سیاست پہونچکر جناب زاہد علی خان کے علاوہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور انہو ںنے میت اسلامی طریقے پر تدفین پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ اس کام کو قبول فرما ، محترمہ بشری تسنیم ، سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل نے مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی ۔