ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1054 نئے معاملے

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کے اتار چڑھاؤ کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1054 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 271ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 70لاکھ 71ہزار 655کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 1054 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 132 ہے۔ ملک میں کورونا وبا میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔