ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو معاملے درج

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,535 ہو گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.47 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 501 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 856 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، ان کی کل تعداد 4,41,28,580 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ فعال کیس کی شرح 0.2% ہے اور اموات کی شرح 1.19% پر برقرار ہے اور اسی مدت کے دوران چار ریاستوں، دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی آئی ہے ۔اس عرصے کے دوران کیرالہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 114 کیسز کم ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2,208 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,50,886 ہو گئی ہے ۔