ملک میں 81.85 کروڑ افراد کو ویکسین دی گئی

   

نئی دہلی: ملک گیر کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک میں اب تک 81.85کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں کہا کہ کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسزایک فیصد سے بھی کم یعنی 0.92 فیصد ہیں۔ یہ شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے ۔اس وقت ملک میں کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز 3,09,575 ہیں۔ یہ گزشتہ 184 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26,115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.75 فیصد ہے ۔ یہ مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34,469 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,27,49,574 ہوگئی ہے۔ اب تک 55 کروڑ 50 لاکھ 35 ہزار سے زائد کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔