ممبئی۔ 19 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ ہندستان میں فنکاروں کو وہ احترام حاصل نہیں ہوتا جیسا بیرون ملک میں ہوتا ہے ۔رشی کپور نے کہا کہ وہ پریشان ہوتے ہیں جب یہ سوچتے ہیں کہ ہماری حکومت ستاروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتی ہے۔ ہمارا ملک عالمی دنیا میں سنیما، موسیقی اور کلچر کے لئے پہچانا جاتا ہے لیکن دیکھئے کہ ہمارے آئیکنس کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہوتاہے ۔ ہندستان میں اداکاروں کو وہ احترام نہیں مل پاتا جو بیرون ملک میں ملتا ہے۔