ملک میں کورونا انفیکشن سے مزید 43 افراد کی موت

   

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے 43 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 12,608 نئے مریض سامنے آئے اور 16,251 مریض کووڈ سے ٹھیک ہو گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 208.95 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 12 ہزار 608 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 42 لاکھ 98 ہزار 864 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 343 ہو گئی ہے ۔ یہ فعال کیسز کا 0.23 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 251 لوگوں کو کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل ملاکر چار کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.58 فیصد ہے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 62 ہزار 20 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل ملاکر 88.14 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔