ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 5لاکھ سے متجاوز

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 2503 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کو ملک میں 4,61,318 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی اور اب تک 1,79,91,57,486افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2503 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 4377 افراد صحت یاب ہو ئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4,24,41,449 ہو گئی۔ اس دوران ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 27 افراد کی موت کے ساتھ اس مہلک وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,15,877 ہو چکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 36,168 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کے فعال کیسز کی شرح 0.08 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.72 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔