نئی دہلی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی نشاندہی کے لئے 598778 نمونے ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اگست کو ملک بھر میں 598778 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور اس کے ساتھ اب تک جانچ کردہ نمونوں کی تعداد 23387171 ہوگئی ہے ۔