ملک میں کووڈ ٹیکہ اندازی کی تعداد 164.44 کروڑ

   

نئی دہلی : گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں، جس سے ویکسینیشن کا کل کوریج 164.44 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔