نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) ملک میں آج صبح 8 بجے تک کوویڈ۔19 کے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4,302 ہوگئی، جب کہ منگل کو یہ تعداد 4,026 تھی۔مرکزی وزارت صحت نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے ان اعداد و شمار کے بارے میں بتایا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے ساتھ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے تقریباً 300 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بھی کیسوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اس دوران 3,281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔