ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا سے 11 اموات

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت ہوئی، جس کی وجہ سے اب ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 528611 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.17 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد میں 229 کی کمی آئی ہے۔