ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کئی ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں کمی

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں جمعرات کو کئی ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں کمی آئی ہے ، جو کہ راحت کی بات ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 2579 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے باعث اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44082064 ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.46 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19 ) کے 2141 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے اب ملک بھر میں اس وبا میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 44636517 ہو گئی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا سے سات مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 528943 تک پہنچ گئی ہے ۔ فعال شرح 0.06 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد ہے ۔