کانپور دیہات: اترپردیش کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر دنیش شرما نے ملک کے نوجوان طبقہ کو پارٹی کی ریڑھ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ کو ٹریننگ دے کر ملک کا سچا سپاہی اوعر عوام کے تئیں جواب دہ بنانے کے لئے ہی بی جے پی حکومتیں کام کررہی ہیں۔شرما نے بدھ کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہاکہ منظم ملک کی تعمیر کے لئے مرکز اور ریاستوں میں بی جے پی حکومتوں کی پالیسوں کے مرکز میں نوجوان طبقہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے ۔ اس دوران بی جے پی ضلع صدر اویناش سنگھ چوہان اور ایم ایل اے پونم سنکھوار سمیت پارٹی کے دیگر لیڈر بھی موجو دتھے ۔