ملک کی کئی ریاستوں میں جمعہ کے موقع پر چوکسی

   

نئی دہلی :اسرائیل۔حماس جنگ کے درمیان ملک کی کئی ریاستوں میںجمعہ کے پیش نظر خاص احتیاط برتی جارہی ہے۔ جمعہ کے موقع پر ممکنہ مظاہروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی، تلنگانہ، کیرالہ، یوپی، مہاراشٹرا، راجستھان، ٹاملنا ڈو، جموں و کشمیر اور کرناٹک وغیرہ ریاستوں میں سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔حماس کے اسرائیل پر حملہ اور پھر اسرائیل کے اعلانِ جنگ نے دنیا میں ایک کھلبلی پیدا کر دی ہے۔

خصوصاً مسلم طبقہ اسرائیل سے ناراض ہے اور فلسطین کو لے کر ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہے۔ اس کے پیش نظر سبھی کی نگاہیں 13 اکتوبر یعنی جمعہ پر مرکوز ہیں، کیونکہ جگہ جگہ نمازِ جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی 13 اکتوبر کو جمعہ کے پیش نظر کئی ریاستوں میں الرٹ والا ماحول ہے اور خصوصی احتیاط کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔