ممبئی بسٹ بس میں خاتون سےچھیڑ چھاڑکرنے والا گرفتار

   

ممبئی: ممبئی کی بسٹ سرویس کی بس میں ایک 26 سالہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باندرہ کے ساکن 31سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ 10اپریل کو صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا تھا جب متاثرہ خاتون کا سفر پربھادیوی سے ورلی کے کرن چوک کے درمیان جاری تھا۔