ممبئی ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں طلبہ برادری اور سماجی کارکنوں کی جانب سے متنازعہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاجی ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور این آرسی کے حوالے سے حکومت کی پیش رفت کی مذمت کی۔ایک طالب علم نکیتا پاٹھک نے کہا کہ یہ ایک آمرانہ نظام حکومت ہے ،ان کا خیا ل ہے کہ یہ حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو دستور کی حفاظت کرنی چاہئیے نہ کہ اس کی مخالفت۔