ممبئی میں صوفی بھون کے قیام کا منصوبہریاستی وزیر عبدالستار کا 5کروڑ کا فنڈکا اعلان

   

ممبئی : ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں صوفی بھون تعمیر کیا جائے گا اس کے لئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے حکومت میں کابینی وزیر عبدالستار نے 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا اعلان کیا۔ممبئی کے رنگ شاردا آڈیٹوریم میں ہفتہ کی شام غریب نواز کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس خاص موقع پر بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ کو آل انڈیا صوفی بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ عادل نواز قادری ورکنگ صدر منتخب ہوئے۔ اس پروگرام میں مہاراشٹرا حکومت کے وزیر عبدالستار نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں وزیر عبدالستار کے علاوہ بی جے پی ممبئی کے صدر آشیش شیلر، کانگریس ایم ایل اے امین پٹیل سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں صوفیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر عبدالستار نے بتایا کہ یہ صوفی بھون نئی ممبئی میں قائم کیا جائے گی جہاں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوفی بورڈ کا ہیڈ آفس کرناٹک میں ہوگا ۔کابینی وزیر عبدالستار نے کہا کہ ممبئی میں بنائے جانے والے صوفی بھون کا بھومی پوجن مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں صوفی بھون کی تعمیر کے حوالے سے جلد ہی منترالیہ میں میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ کے بعد دسمبر میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مزید فنڈز کی فراہمی کی جائے گی۔ کابینہ کے وزیر عبدالستار نے کہا کہ صوفی بھون کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جو ہر ممکن مدد کی جائے گی۔