ممبئی میں پانچ جعلی ڈاکٹر گرفتار

   

ممبئی ۔ ممبئی کرائم برانچ نے شہر کے مختلف حصوں میں بغیر کسی تسلیم شدہ ڈگری کے پرائیویٹ کلینک چلانے والی ایک خاتون سمیت پانچ جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا ہے ۔ آج تمام ملزمین کو ایک مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ملزمین کو 16 فروری تک پولیس کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا ۔ جن جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں خاتون سپنا یادو (29) کے علاوہ ابرار سید عمر (24) کمپاؤنڈر، سرویش یادو (31)، چھوٹے لال یادو (33)، اور اوم پرکاش یادو (45) شامل ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ 10 کو خفیہ زرائع سے اطلاع موصل ہوئ تھی جسکے بعد جال بچھا کر ، ممبئی کے گورے گاؤں ڈونگری اور پریم نگر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جاری جعلی ڈاکٹروں کے کلینک پر چھاپے مارے اور انھیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 419، 420 اور 336 اور مہاراشٹر میڈیکل پریکٹیشنر ایکٹ کی دفعہ 33 اور 36 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔