ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ میں منگل کو ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ممبئی فائربریگیڈ ٹیم کے مطابق ساکی ناکہ خیرانی روڈ پر واقع گودام میں آگ لگی۔ تقریبا تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔