ممبئی یونیورسٹی میں ٹمپل مینجمنٹ کا کورس

   

ممبئی : ممبئی یونیورسٹی عنقریب لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ٹمپل مینجمنٹ کا ایک سرٹیفیکٹ کورس شروع کرے گی ۔ آکسفورڈ سنٹر فار ہندو اسٹیڈیزنے یہ بات بتائی ۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ملک میں بے شمار ہندو منادر ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مینجمنٹ کورس ہوگا جو دراصل حقیقی زندگی کی مثالوں سے متاثر ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ نے خود اس کورس کی پڑھائی کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ کورس شروع کرنے کے بعد یونیورسٹی مستقبل میں اسے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما یا ایم بی اے پروگرام تک بھی توسیع دے سکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے سنٹر برائے ہندو اسٹیڈیز و ڈپارٹمنٹ آف سنسکرت نے آکسفورڈ سنٹر کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔