ممتا بنرجی 5مئی کے روز تیسرے مرتبہ بنگال کے چیف منسٹر کی حیثیت سے لیں گے حلف

,

   

کلکتہ۔پیر کے روز ان کی پارٹی نے اعلان کیاہے کہ ممتا بنرجی تیسری مرتبہ بنگال کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 5مئی کے روز حلف لیں گے۔

ترنمول کانگریس کے منتخب اراکین اسمبلی متفقہ بنرجی کو پارٹی قائد مقننہ منتخب کیا‘ ان کے سکریٹری جنرل پرتھا چٹرجی ہوں گے۔

مذکورہ ٹی ایم سی کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے طور پر بیمن بنرجی کو نئے ایوان کا پروٹرم اسپیکر بنایاہے۔

اراکین اسمبلی کے ساتھ پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں اجلاس کے بعد رپورٹرس کو چٹرجی نے بتایا کہ”مذکورہ نو منتخبہ اراکین اسمبلی 6مئی کے روز حلف لیں گے“