پناجی۔گوا میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مغربی بنگال کی چیف منسٹر اورترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ ٹی ایم سی کا مطلب ”مندر‘ مسجد گرجا“ گھر کے لئے کھڑا رہنا ہے وہیں مزید کہاکہ اس پارٹی کے برعکس بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کا اقتدار ہے۔
پناجی میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ”ٹی ایم سی کا مطلب’مندر‘ مسجد‘ گرجا گھر‘ ہے۔ ہم بی جے پی سے جدوجہد کررہے ہیں۔یہاں پر جیتنے کا کوئی موقع ہے؟ آپ کو کیا جیتنے کا یقین ہے؟اگر آپ کوجیت کا یقین ہے‘ پھر تو پیچھے نہ ہٹیں‘ آگے بڑھیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم یہاں پر ووٹ کی تقسیم کی وجہہ بننے کے لئے نہیں ہیں بلکہ ووٹوں کو متحدہ کرنے اور ٹی ایم سی اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہیں۔
یہ بی جے پی کا متبادل ہے۔اگر کوئی اس کی حمایت کرنا چاہتا ہے تو ایک فیصلہ لینے اس کاکام ہے۔ ہم نے پہلے ہی ایک فیصلہ کرلیاہے۔
ہم لڑیں گے او رمریں گے مگر پیچھے نہیں ہٹایں گے“۔ممتا بنرجی نے گوا میں تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹی ایم سی گوا یونٹ کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
گوا کے سابق چیف منسٹر لویا زنہو فالیرور کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مذکورہ ٹی ایم سی نے شدت کے ساتھ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے مہم شروع کی ہے۔
کانگریس پارٹی سے استعفیٰ پیش کرنے کے بعد ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں فالیرو نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گوا میں 40اسمبلی حلقہ ہیں اور فی الحال ایم جی پی اور جی ایف پی جس کے تین تین اراکین اسمبلی ہیں اور تین آزادامیدواروں کے ساتھ بی جے پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔کانگریس کے ایوان میں 15ممبرس ہیں۔