ممتا بنرجی یمراج سے بھی سمجھوتہ کرسکتی ہیں

   

مغربی بنگال کے وزیر دلیپ گھوش کا طنز
کولکاتا، 3 اکتوبر (یواین آئی) مغربی بنگال کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے ریجی نگر اور نندی گرام اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کی اپیل پر سابق چیف منسٹر ممتا بنرجی پر تنقید کی ہے ۔مسٹر گھوش نے کہا کہ ممتابنرجی اپنی سیاسی بقا کو بچانے کسی بھی سیاسی طاقت سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے مقصد کو پورا کرنے اور مفادات کے تحفظ کیلئے یمراج سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں۔ نندی گرام میں کانگریس کی حمایت اور ریجی نگر میں پولنگ مراکز کی حفاظت کیلئے کانگریس و بائیں بازو جماعتوں سے اتحاد کی ممتا کی اپیل پر مسٹر گھوش نے کہا کہ بنرجی مسلسل کانگریس کی حمایت کرتی رہی ہیں اور ساتھ ہی سی پی آئی ایم کو دوبارہ مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اتنے عرصے تک کانگریس کی حمایت کی، سی پی آئی ایم کو دوبارہ کھڑا کیا اور اپنی بقا کیلئے وہ ‘یم دوت’ سے بھی سمجھوتہ کر سکتی ہیں۔ پھر سی جے پی کیا ہے ؟ ان کا اشارہ ممتا کی جانب سے حال میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی کے تئیں یکجہتی کی طرف تھا۔ سی جے پی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے گیانیش کمار کے خلاف مظاہروں کو بھی مسترد کرکے الزام لگایا کہ اپوزیشن مغربی بنگال میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔