بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نو منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے اداروں کو مثالی بنائیں۔ عوام الناس کی خدمت کرکے اپنی ذمہ داری پر کھرے اتریں۔مسٹر چوہان آج وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں ضلع سیہور کے چار شہری اداروں کے نو منتخب نمائندوں کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے ۔ ان اداروں میں بڈنی، ریہٹی، شاہ گنج اور نصراللہ گنج شامل ہیں۔ تربیتی پروگرام میں ان اداروں کے 64 منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ، بجلی اور پانی کی بچت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل رہیں۔ اس سے عوامی نمائندوں اور اداروں کو شہرت بھی ملے گی۔