فاروقی کے وکیل نے کہاکہ سیشن کی عدالت نے درخواست کو اس لئے مسترد کردیاکیونکہ معاملہ کی اب بھی تحقیقات جاری ہے۔
اندرو۔ اسٹانڈ ا پ کامیڈین منورفاروقی کی درخواست ضمانت آج اندور کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔ انڈین سیول لبرٹیز سے فاروقی کے وکیل اور سینئر ایڈوکیٹ انشومن نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔
تفصیلی آرڈر کی کاپی اب تک عوام کے لئے دستیاب نہیں ہوئی ہے
بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بیٹے اکلویا سنگھ کی جانب سے مدھیہ پردیش کے اندرو میں ایک شو کے دوران ہندودیوی دتاؤں اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی توہین پر ایک شکایت کے بعد فاروقی اور دیگر چار لوگوں کو ہفتہ کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔
بعدازاں ان پانچوں کو13جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔ اندرو میں نئے سال کے موقع پر اسٹانڈ اپ شو کرنے والے پانچ لوگوں میں سے ایک نالین یادو کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔
پربھاکر ویاس اور پریام ویاس کی درخواست ضمانت پر کل سنوائی ہوگی۔ ایڈوین انتھونی کی درخواست ضمانت کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔
مذکورہ تمام لوگ عدالتی تحویل میں ہیں۔ فاروقی کا ایک اور دوست صداقت خان جو اپنے دوستوں سے ملاقات اور فاروقی کی عدالتی کاروائی کے لئے اندرو پہنچاتھا اس کے ساتھ پولیس نے مارپیٹ کی۔
فی الحال وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔
فاروقی کے وکیل نے ڈیڈ انٹو سی او کو بتایاکہ سیشن کی عدالت نے درخواست کو اس لئے مسترد کردیاکیونکہ معاملہ کی اب بھی تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کل یہ ضمانت کی درخواستیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ منتقل کی جائیں گے