منکی پاکس کے بڑھتے معاملے یوپی حکومت کا الرٹ جاری

   

لکھنو: اترپردیش حکومت نے یوروپ اور امریکہ سمیت تمام دیگر ممالک میں متعدی بیماری’منکی پاکس‘ کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو ہر طرح کے احتیاط کامظاہرہ کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے سبھی میڈیکل اداروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ہر سطح پر نگرانی رکھنے، خاص کر گذشتہ کچھ دنوں سے بیرون ممالک سے سفر کر کے لوٹے مسافروں کی شناخت کر کے ان پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔