موبائل فون پر کورونا وائرس کی کالر ٹون

   


حیدرآباد۔22۔ڈسمبر(سیاست نیوز) کورونا وائرس کی ابتدائی لہر کے ساتھ ہی تمام موبائیل فون آپریٹرس کی جانب سے شروع کی گئی کورونا وائرس کی کالر ٹون اب دوبارہ واپس آچکی ہے ۔ دویوم سے جاری کورونا وائرس کے متعلق خبروں اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور بیانات کے ساتھ ساتھ اچانک موبائیل فون آپریٹرس کی جانب سے کالر ٹون شروع کئے جانے کو شہریوں نے بھی نوٹ کرنا شروع کردیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ کورونا وائرس کی لہر کے دوران جو کالر ٹون کسی کو فون پر سنائی دے رہی تھی اب وہ دوبارہ سنائی دینے لگی ہے جس سے انجان خوف پیدا ہونے لگا ہے جبکہ اس کالر ٹون کا مقصد شہریوں میں شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے متعلق واقف کرواتے ہوئے انہیں مسلسل یاددہانی کروانا ہے کہ اس وبائی مرض کا ابھی مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔م