موبائیل فون کا استعمال انسانی صحت کے لئے نقصاندہ۔ حکومت کی گائیڈ لائنس۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ عصری دور میں انسانی زندگی کے لئے موبائیل فون کا بڑھتا استعمال انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔

اے بی پی نیوز کی مذکورہ رپورٹ حکومت ہندکی گائیڈ لائنس کے حوالے سے اس بات کا خلاصہ کیاگیا ہے کہ موبائیل فون کے استعمال میں کس قدر احتیاط کیاجانا چاہئے۔

بتایاجارہا ہے کہ حکومت نے اپنی گائیڈ لائنس میں عوام سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم موبائیل فون کااستعمال کریں جبکہ موبائیل فون کا استعمال کرنے کے دوران بلوٹوتھ‘ یا پھر اسپیکر کے استعمال کو ترجیح دیں جبکہ چشمہ پہنا رہیں یا سر گیلا رہے تو موبائیل کے استعمال سے گریز کریں۔

بچوں اورمریضوں کو موبائیل فون سے دور رکھیں۔

اپنے جسم سے دور رکھنے پر بھی حکومت نے زوردیا۔

سر کے پاس موبائیل نہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چہل قدمی کے دوران موبائیل فون کے استعمال سے گریز کریں۔

سنگل جہاں پر بہتر وہیں پر بات کرنے کو ترجیح دیں۔