موجودہ طور پر 8.77 لاکھ الیکٹرک وہیکلس رجسٹرڈ ، حکومت کا بیان

   

نئی دہلی : حکومت نے آج لوک سبھا کو بتایا ملک میں بلحاظ 8 ڈسمبر 2021ء تقریباً 8.77 لاکھ الیکٹرک وہیکلس سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ مملکتی وزیر برقی اور بھاری صنعتیں کرشن پال گرجر نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے خریداروں کو مختلف ترغیبات کے ذریعہ ترغیب دی جارہی ہے جن میں قیمت میں شروعاتی کٹوتی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹوموبائیل اور متعلقہ سازوسامان کیلئے 5 سالہ مدت میں 25,938 کروڑ روپئے کی بجٹ گنجائش کے ساتھ ایک اسکیم بھی رکھی گئی ہے۔