مودی اور شاہ کی گجرات کے عوام کو گجراتی نئے سال کی مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج سے شروع ہونے والے گجراتی نئے سال پر گجرات کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ پر گجراتی میں لکھا کہ تمام گجراتیوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آج سے شروع ہونے والا نیا سال آپ کی زندگی کو روشن کرے اور آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے … نیا سال مبارک ہو نئے عزم، نئی تحریک اور نئے اہداف کے ساتھ، اس تمنا کے ساتھ کہ گجرات ہمیشہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچے۔مسٹر شاہ نے بھی گجراتی میں ٹویٹ کیاکہ میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو گجراتی نیا سال مبارک ۔پرارتھنا ہے کہ یہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں مزید خوشیاں لائے ۔