جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے اور کشیدگی اور فسادات کا ماحول بنا کر لوگوں کی توجہ مسائل سے ہٹانے کا الزام لگایا ہے ۔وہ عوام سے نہیں ڈرتے ، مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ سارے ہندو ہمارے ساتھ ہیں، کوئی ہمارا کیا بگاڑ لے گا۔