مودی حکومت نے ’گھوشنا ویر بجٹ‘ پیش کیا : کھرگے

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا گھوشناویر بجٹ ہے جس میں میک ان انڈیا کو نیشنل مینوفیکچرنگ مشن بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کہاوت اس بجٹ پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے کہ ’نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی‘۔ پچھلے 10 سالوں میں مودی حکومت نے متوسط طبقے سے 54.18 لاکھ کروڑ روپے کا انکم ٹیکس اکٹھا کیا ہے اور اب 12 لاکھ روپے کے اخراجات کے حساب سے وزیر خزانہ خود کہہ رہی ہیں کہ ایک سال میں 80 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔ یعنی ہر ماہ صرف 6,666 روپے کی بچت ہوگی۔