نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو وارانسی میں اپنے روڈ شو کے دوران ایک ایمبولینس کوراستہ دینے کیلئے اپنے قافلے کو روک دیا۔ وارانسی میں جب وزیراعظم مودی کا قافلہ ایک سڑک سے گزر رہا تھا تو اسی وقت ایک ایمبولینس کو اس سڑک پر آتا دیکھ کر مودی نے اپنے قافلے کو کچھ دیر کیلئے روک دیا۔ یہاں کنیا کماری سے وارانسی تک نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانی تھی اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کا پروگرام تھا۔