مودی کا 13 جون سے فرانس اور سلوواکیہ کا 6روزہ دورہ

   

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو فرانس اور سلوواکیہ کے چھ روزہ دورہ پر جائیں گے جہاں وہ فرانس کے صدر اور سلوواکیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ گفتگو کے علاوہ فرانس میں جی 7 ممالک کی سربراہی کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ مودی فرانس کے صدر میکرون کی دعوت پر 13 اور 14 جون فرانس کے شہر نیس اور 16 تا 18 جون ایوین اور پیرس میں رہیں گے ۔ اس دوران 14 سے 16 جون تک وہ سلوواکیہ کے سرکاری دورے پر رہیں گے ۔ پہلے مرحلے میں وزیر اعظم 14 جون کو صدر میکرون سے ملنے نیس جائیں گے ۔ دونوں لیڈر مشترکہ طور پر ‘انڈیا انوویٹس’ پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے ، جو ہندوستان، فرانس اور دیگر ممالک کے اعلیٰ اختراعی اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپٹل فنڈز کو ایک ساتھ لائے گا۔