مودی کا آج سے دو روزہ کرناٹک و گجرات دورہ

   

نئی دہلی12 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ اور ہفتہ کو کرناٹک اور گجرات کے دورہ پر رہیں گے ۔ اس دوران وہ بنگلورو میں 15,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، قوم کے نام وقف اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ان منصوبوں میں بنگلورو میٹرو کی پنک لائن، ریلوے کے منصوبے ، بجلی کی ترسیل، قابل تجدید توانائی، پٹرولیم بنیادی ڈھانچے اور کچرے کے انتظام سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔ جمعہ کو وزیر اعظم بنگلورو میں پرشانتی کٹیرم کی گولڈن جوبلی تقاریب میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد وہ بنگلورو میٹرو کی کلینا اگراہارا سے تواریکیرے تک پنک لائن کا افتتاح کریں گے اور تواریکیرے سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلورو میٹرو اسٹیشن تک سفر بھی کریں گے ۔وزیر اعظم منگلورو میں ملک کی سب سے بڑی زیر زمین ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی سہولت قوم کے نام وقف کریں گے ۔ اس کی گنجائش 80 ہزار ٹن ہے ۔ اس کے علاوہ وہ چار ازسرنو فروغ دیئے گئے ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے اور بنگلورو ۔ منگلورو ۔ مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ وزیر اعظم میسور میں ہندوستان کے پہلے ایل ای ڈی ڈوم پلانیٹیریم کا بھی افتتاح کریں گے ۔ ہفتہ کو وہ گجرات کے بناس کانٹھا میں امبا جی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے ۔