نئی دہلی۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں 2020ء ہندوستان کے لیے جوکھم بھرا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ یوریشیا گروپ کے مطابق ہندوستان کو نہ صرف جغرافیائی حدود بلکہ سیاسی طور پر بھی پانچواں بڑا جوکھم درپیش ہے۔ اس کنسلٹینسی گروپ نے کہا کہ مودی نے اپنی دوسری میعاد کا زیادہ تر وقت متنازعہ سماجی پالیسیوں کو معاشی ایجنڈے کا نقصان کرتے ہوئے فروغ دیا ہے اس کے اثرات ضرور محسوس کئے جائیں گے اور فرقہ وارانہ عدم استحکام بڑھے گا۔